پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں  کی فائرنگ کا مظاہرہ

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا (فوٹو ویڈیو گریب)

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا (فوٹو ویڈیو گریب)

  کراچی: پاک بحریہ کے ائرڈیفنس یونٹس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں  کی رات کے اندھیرے میں فائرنگ کا شاندار مظاہرہ ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔