اب تک کی متنازع ترین بالی ووڈ فلمیں
بی جے پی کی حکومت میں بننے والی اکثر بالی ووڈ فلمیں مسلمان مخالف پروپگینڈے کی وجہ سے تنازعے کی زد میں آئیں
بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ، کئی ایک ایسی فلمیں ہوتی ہیں جو ریلیز ہونے کے ساتھ ہی تنازعے کا شکار بن جاتی ہیں۔ اگر جنوبی مغربی ایشیا کی بات کی جائے تو یہاں کے لوگوں میں بالی ووڈ کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔ بالی ووڈ کی تاریخ میں کون کون سی فلمیں سب سے زیادہ تنازعے کا باعث بنیں، آئیے دیکھتے ہیں۔
1) دی کیرالہ اسٹوری
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی کیرالہ اسٹوری اب تک تنازعے کا باعث بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ فلم میں مسلمانوں اور اسلام کے تشخص کو جھوٹی تاریخ کا لبادہ پہنا کر اُسے مسخ کرنا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیرالہ سے ہزاروں لڑکیاں لاپتہ ہوئیں جنہوں نے بعد میں دہشت گرد تنظیم داعش کو جوائن کیا۔
2) کشمیر فائلز
اس فلم میں بھی من گھڑت واقعات کو تاریخ کے حصے کے طور پر پیش کیا گیا جس میں مسلمانوں کو انتہا اور تشدد پسند کے طور پر پیش کیا۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ مسلمانوں نے کشمیری ہندوؤں کو کشمیر سے بےدخل کیا۔
3) پٹھان
شاہ رُخ خان کے مرکزی کردار پر مبنی فلم اس وقت تنازعے کا شکار بنی جب انتہا پسند ہندوؤں نے فلم میں دپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے نیم لباس کو ہندو مذہب کے مقدس رنگ کی 'بےحرمتی' تصور کیا۔ جس پر ملک گیر احتجاج رونما ہوئے۔
4) پدماوت
فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے تاہم فلم میں ہندوستان کی تاریخی شخصیات کی غلط تصویر کشی کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوا۔
5) ڈرٹی پکچر
ڈرٹی پکچر نے اپنے فحش پوسٹروں اور تشہیری مواد کی وجی سے تنازعے کی زد میں آئی۔
6) اُڑتا پنجاب
اس فلم میں شاہد کپور مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔ فلم میں پنجاب کو غلط روشنی میں پیش کیا گیا ہے اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
7) رام لیلا
رام لیلا شہریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر تنازعات میں گھری۔ فلم میں جنسی استحصالی، تشدد پسندی اور فحاشی شامل تھی۔
8) او مائی گاڈ
اس فلم پر بھارتی سیاست دانوں کی طرف سے کافی اعتراضات اٹھائے گئے جن کا کہنا تھا کہ فلم میں ہندو مخالف تعصب کو فروغ دیا گیا ہے۔
9) بوم
فلم کو شہوت پرستی اور شہوانی انگیز مواد کی تشہیر پر تنازعے کا سامنا کرنا پڑا۔
10) مرڈر
اس فلم میں بھی محض جنسی بےراہ روی کو فروغ دیا گیا جس کی وجہ سے عوام کی طرف سے کافی تنقیدیں کی گئیں۔