پشاور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر  اتوار 28 مئ 2023
(فوٹو : ایکسپریس)

(فوٹو : ایکسپریس)

 پشاور: پشاور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پھندو، چونا چھٹی میں 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے حاملہ ہونے کے معاملے میں پولیس نے  پروفائلنگ کے دوران مرکزی مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Peshawar rape arrest 13 years old girl death and pragnanet 2

ایس پی فقیر آباد سرکل کے مطابق ملزم کی شناخت عتیق الرحمان کے نام سے ہوئی، ملزم چونا بھٹی پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔

یہ پڑھیں : پشاور میں زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی انتقال کرگئی

یاد رہے کہ پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں 5 ماہ قبل تیرہ سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزم بچی کو بہانے سے ساتھ لے گیا تھا اور جوس پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی، بچی کو طبیعت ناسازی کے بعد اہل خانہ اسپتال لائے جہاں وہ ایڈمٹ رہی اور دوران علاج چل بسی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔