راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: امن و امان کی  مخدوش صورتحال کے پیش نظر شہرمیں نافذ دفعہ 144 میں4 جون تک توسیع کردی گئی ہے،  ضلعی انتظامیہ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے  بعد پرتشدد مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ضلع راولپنڈی میں 29 مئی تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، موجودہ  ابتر صورتحال کودیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ضلع بھر میں  تیسری مرتبہ دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیا گیا جس کے مطابق  شہر میں 4 جون تک ہرقسم کے اجتماع اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، نیز اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا اور لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی نمائش  بھی نہیں کی جاسکے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خواتین، بچوں اور آرمی کے اہلکاروں کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔