دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر  کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: دوران پرواز بچے کی پیدائش کے باعث قطر ائرویز کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق  کراچی ائرپورٹ پر دوحا سے منیلا جانے والی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ قطر ائرویز کی پرواز 934 رات گئے جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کی گئی۔ پرواز میں حاملہ خاتون کو تکلیف کے باعث پرواز کو طبی بنیاد پر لینڈ کیا گیا۔

خاتون کو دوران پرواز طیارے ہی پر ضروری ابتدائی طبی امداد دی گئی جب کہ لینڈنگ پر ڈاکٹرز ایمبولینس سمیت پہلے سے موجود تھے، تاہم بچے کی پیدائش دوران پرواز ہو چکی تھی۔ خاتون جورابل ہرموسیلا کا تعلق فلپائن سے ہے۔ ماں اور بچے کو مزید نگہداشت کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔