9 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم، بری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 راولپنڈی: ہائیکورٹ نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سنائی گئی 2 بار پھانسی کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بنچ نے ملزم کو ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بری کردیا جبکہ ملزم بابر مسیح کی اہلیہ ملزمہ کویتا عرف انیقہ کو شواہد چھپانے پر سنائی گئی 7 سال قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔

ملزم نے جھنڈا چیچی کے علاقے میں 9 سالہ طالبہ زینب کو جبری زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، اہل علاقہ نے طالبہ کی لاش کو وی وی آئی پی روڈ پر رکھ کر دن بھر شدید احتجاج کیا تھا۔

تھانہ سول لائن نے شہریوں کے احتجاج پر 22 مارچ 2021 کو واقعے کا مقدمہ درج کیا، طالبہ کی شدید زخمی نعش ملزم کے بیڈ روم کے بڑے پلنگ کے نیچے سے برآمد کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔