جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے

 بدھ 31 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: معروف سیاسی اور کاروباری شخصیت جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں سمیت 60 سے زائد اراکین و لیڈران نے رابطے کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، سلمان نعیم اور پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے خیبرپختونخوا کے رہنماؤں جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جمال، زرگل خان کی بھی ملاقات ہوئی۔ اب تک جہانگیر ترین سے 60 سے زائد ارکان اسمبلی اور رہنماؤں نے رابطے کیے ہیں۔

قریبی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد نئی سیاسی جماعت کے نام پر مشاورت مکمل کرلی ہے اور وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک نئی جماعت کے ساتھ سامنے آئیں گے جس میں پی ٹی آئی کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔