پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جواد حسین پیپلز پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 2 جون 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق ایم این اے جواد حسین پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے طرف سے بھی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کچھ لوگوں کو پارٹی میں لے گی جو ہمارے نظریے پر پورا اترتے ہیں۔ ہم آج بھی فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس سے استثنیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کل پشاور ریڈیو کا دورہِ کیا، یہ ریڈیو اسٹیشن 1930 میں قائم کیا گیا تھا۔9  مئی کو وہاں توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔