فواد چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، مسرت چیمہ کی تردید

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما فواد چوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا ’استحکام پاکستان‘ پارٹی کا اعلان، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد اراکین شامل

ذرائع کے مطابق علیم خان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز منعقدہ عشائیے میں فواد چوہدری نے شرکت کی تھی، جس کے بعد انہیں جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی میں مرکزی عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جہانگیر ترین اور نہ اس گروپ کے کسی رہنما سے ملاقات ہوئی ہے۔ ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔ جہانگیر سے ملاقات کی برسوں پرانی تصویر چلائی جا رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں: ملیکہ بخاری، مسرت جمشید، جمشید چیمہ نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں

دریں اثنا پنجاب کے سابق وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے ڈیمو کریٹس گر وپ ختم کرنے کااعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے۔ سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا ۔ آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیاتھا، جس کے کچھ ارکان پہلے ہی ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔