نوعمر بھارتی لڑکی نے 172 گھنٹے تک رقص کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

سروشتی سدھیر جگتب نے صرف چند منٹوں کا وقفہ لیا اور طویل وقت تک ڈانس کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے


ویب ڈیسک June 17, 2023
16 سالہ بھارتی لڑکی سروشتی نے مسلسل 172 گھنٹے تک رقص کرکے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

بھارت میں ایک نوعمر لڑکی نے مسلسل 172 گھنٹے تک ڈانس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

16 سالہ سروشتی سدھیر جگتب نے ہر ایک گھنٹے بعد صرف پانچ منٹ آرام کیا اور یوں مسلسل 172 گھنٹے تک ناچتی رہیں۔ انہوں نے اپنے اسکول کے آڈیٹوریئم میں 29 مئی کی صبح ڈانس کا آغاز کیا جو تین جون کی دوپہر تک جاری رہا۔ اس طرح وہ موسیقی پر مسلسل 172 گھنٹے تک تھرکتی رہیں۔

سروشتی نے کتھک ڈانس انتخاب کیا تھا جو ایک قدرے مشہور ناچ کا انداز بھی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے طویل ترین ڈانس میراتھن کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل نیپالی ڈانسر، بندنا نے سال 2018 میں مسلسل 126 گھنٹے تک رقص کیا تھا۔ اس کےبعد اب یہ اعزاز سروشتی کے نام رہا ہے۔



رقص کے دوران سروشتی شروع میں بہت چاق و چوبند تھیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ شدید تھکاوٹ اور بوجھ محسوس کرنے لگیں۔ اس کے والدین وہیں موجود تھے اور انہوں نے چہرے پر پانی کی پھوار جاری رکھی تاکہ سروشتی تازہ دم رہے اور اپنا اعزاز حاصل کرسکے۔

سروشتی کے مطابق وہ مسلسل 15 ماہ سے اس مقابلے کی تیاری کررہی تھیں۔ تاہم یوگا کے ایک بھارتی طریقے 'ندرا یوگا' کی بھی ماہرہیں۔ اس میں جسم کی نیند کو دماغی ڈیلٹا امواج سے قابو کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں