راولپنڈی؛ شہری کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

زیر حراست اشتہاری نے شہری کو قتل کرنے کی وجہ بھی بتا دی


ویب ڈیسک December 08, 2025

راولپنڈی:

روات پولیس نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے شہری کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینکنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کو کنویں سے لاش ملی تھی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں رواں سال اپریل میں درج کیا گیا تھا۔

روات پولیس نے تفتیش کی تو مقتول کی شناخت نعیم اختر کے نام سے ہوئی جو تلہ گنگ کا رہائشی تھا۔

پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے قتل میں ملوث اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ زیر حراست اشتہاری نے انکشاف کیا کہ اس نے ذاتی رنجش پر مقتول کو قتل کیا تھا۔

ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

مقبول خبریں