عالیہ بھٹ نے نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی بڑی خبر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ نے خبر کو انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنا اور رنویر کا رومینٹک پوسٹر بھی لگایا ہے


ویب ڈیسک June 19, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

عالیہ بھٹ اور رنبیر سنگھ کی نئی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کا ٹریلر کل (منگل) جاری کیا جائے گا۔

بھارتی اداکارہ نے اس خبر کو انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنا اور رنویر کا رومینٹک پوسٹر بھی لگایا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے کیپشن دیا کہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کا ٹیزر کل آؤٹ ہوگا۔




رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کی ریلیز 28 جولائی کو متوقع ہے۔

مقبول خبریں