جماعت اسلامی کی بدمعاشی نہیں چلے گی مرتضیٰ وہاب

سڑکیں ، پارک، پلے گراؤنڈ کی بحالی، فراہمی آب وسیوریج نظام درست ہوگا


Staff Reporter July 18, 2023
جماعت اسلامی کی الیکشن مہم کیلیے رقم کہاں سے آئی معلوم ہے ،پریس کانفرنس (فوٹو: فائل)

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان ہیں فرعون بنے ہوئے ہیں، غرور تکبر میں صرف مئیر بنے کے خواب دیکھنا چاہتے ہے۔

میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پورے کراچی نے دیکھ لیا کہ ایک شخص اپنی انا کی خاطر پورے شہر کی تباہی کے درپے ہے، غرور، تکبر، خودپسندی آخر کب تک چلے گی، حافظ نعیم جماعت اسلامی کراچی کے امیر ہیں پورے پاکستان کے امیر بننے کی کوشش نہ کریں، خدمت کریں منافقت نہ کریں، اس شہر کا مسئلہ مرتضیٰ وہاب یا حافظ نعیم نہیں بلکہ سڑکوں، پارک، پلے گراؤنڈ کی بحالی، پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی درستگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھا پائی، نعرے بازی سے بھرپور بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پہلا اجلاس

انہوں نے کہا کہ 2024 میں جون میں ملیر ایکسپریس وے مکمل ہوجائے گا ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن حافظ نعیم مئیر بن کر رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنا چاہتے ہیں جو ان کی ماضی میں ترجیح رہی انھوں بہادر آباد اور دیگر علاقوں میں رہائشی مکانات کو کمرشل اور بلند ویانگ عمارتیں تعمیر کرادی ہے۔

مئیر کراچی نے کہا کہ فرعون کا دور ختم ہوگیا ہم اب برداشت نہیں کریں گے ورنہ ہم بتانے پر مجبور ہوں گے کہ جماعت اسلامی کی الیکشن مہم کس طرح چلائی گئی کس طرح ان کو پیسے ملے۔

مقبول خبریں