صرف پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے کیوں؟ بنگلادیشی اور سری لنکن کوچز کا شکوہ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 9 ستمبر 2023
ہمیں بھی اپنے میچز کیلیے ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا، بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ہمیں بھی اپنے میچز کیلیے ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا، بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

لاہور: صرف پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے کیوں؟ بنگلادیشی اور سری لنکن کوچز نے شکوہ کردیا۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کا میچ اتوار کے روز بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوا تو پیر کو دوبارہ شروع ہوگا۔

بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا کہ 6رکنی ٹیکنیکل کمیٹی میں تمام شریک ملکوں کے نمائندے شامل ہیں، ان کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا، انھوں نے طے کرلیا تو اب میں کیا تبصرہ کرسکتا ہوں، ہمیں بھی اپنے میچز کیلیے ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت سپر فور میچ سے قبل پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی

سری لنکن کوچ کرس سلور ووڈ نے کہا کہ فیصلے پر حیرت ہوئی مگر ہم منتظم نہیں ہیں،میچ فیصلہ کن ہونے سے پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک کو 2پوائنٹس حاصل ہوں گے مگر دوسروں کا مقابلہ نہیں ہوتا تو ان کو ایک ایک ہی مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ ’’ موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے‘‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے شیڈول میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے رکھ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔