پشاور ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

ٹیسٹ میں 45640 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جبکہ کامیابی کی شرح 63 فیصد رہی


Staff Reporter September 12, 2023
فوٹو فائل

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2023 کے امتحان میں عذرا ریاض 200 میں سے 198 نمبر لے کر پہلی جبکہ حسیب خان نے 197 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح تیسری پوزیشن چار امیدواروں نے 195 نمبر لے کر حاصل کی۔ جن میں منصور خان، شاہ فیصل خان، سید عقیل باچا اور عبدالرزاق شامل ہیں۔

سیف اللہ امتیاز، مقتصد خان ، سیف اللہ خالد ،حلیمہ ، انعم خان اور ثقلین خان نے 194 مارکس کے ساتھ مشرکہ طور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ میں 45640 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جبکہ امیدواروں میں کامیابی کی شرح 63 فیصد رہی۔دوران امتحان نقل کرنے پر 219 طلبہ کے پرچے کینسل بھی کیے گئے۔

ایم ڈی کیٹ 2023 کے ٹیسٹ میں 110 طلبہ نے 190 سے زائد نمبر لیے، 1094 طلبہ 180 اور 189 کے درمیان مارکس لینےمیں کامیاب ہوئے جبکہ 2085 طلبہ 170اور 179کے درمیان نمبر لے سکے۔

ٹیسٹ میں 20ہزار سے زائد طلبہ 100 مارکس بھی نہیں لے سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے