پشاور سکھ اور مسیحی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد فقیر آباد بابا زیارت کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں مارے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک September 16, 2023
—فائل فوٹو

پشاور میں سی ٹی ڈی نے سکھ اور مسیحی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد فقیر آباد بابا زیارت کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں مارے گئے، دہشت گرد علما کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی 10 بڑی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے