کرنٹ لگنے کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی پریس کلب کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا


ویب ڈیسک September 17, 2023
—فائل فوٹو

شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن لکی سوسائٹی پل کے قریب گھر میں نوعمر لڑکے کو کرنٹ لگ گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 13 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے. دریں اثنا کراچی پریس کلب کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ سیف اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش بتایا جاتا ہے جبکہ واقعہ کام کے دوران کرنے لگنے سے پیش آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں