پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات

‏سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک September 18, 2023
‏سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

‏سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔

چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کےلیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے