سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی فاروق ستار

اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، رہنما ایم کیو ایم


Numainda Express September 19, 2023
اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا، رہنما ایم کیو ایم

ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں ، تبادلے اور تقرریوں پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ انتخابات کےلئے لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا۔

رہنما فاروق ستار نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کی حلقہ بندیوں پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، یہ حلقہ بندیاں درزی بٹھا کرکی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد ملاقات کےلئے الیکشن کمیشن پہنچا اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی مرضی کے حلقہ بندیاں کرکے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا۔ سکھر اور میرپور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کی ذیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے۔ تبادلے اور تقرریوں پر بھی ہمارے تحفظات ہیں۔

انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کررہا ہے مگر سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلیئنگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔

فاروق ستار نے بتایا کہ نگران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی ہے، اب عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں