پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔


ویب ڈیسک September 22, 2023
(فوٹو : فائل)

پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت اور پارٹی رکنیت معطل کردی۔ نیر حسین بخاری نے ایک ہفتے قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے