دلیپ کمار کی زندگی پر مبنی کتاب 9 جون کو ریلیز ہوگی

کتاب میں لیجنڈ اداکار نے کھل کر مدھوبالا کے بارے میں باتیں کی ہیں، مصنفہ ادے تارا


Showbiz Desk June 03, 2014
کتاب میں لیجنڈ اداکار نے کھل کر مدھوبالا کے بارے میں باتیں کی ہیں، مصنفہ ادے تارا فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں اداکاری کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ جذبات کہلانے والے اداکار دلیپ کمار کی زندگی پر مبنی ایک کتاب آئندہ ہفتے نو جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔

''دلیپ کمار: دا سبسٹنس اینڈ دی شیڈو'' نامی اس کتاب میں مدھوبالا سے ان کے عشق اور جدائی کے سربستہ راز کے علاوہ ان سے متعلقہ بہت سی اور باتوں سے پردہ اٹھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ معروف مصنفہ اْدے تارا نائر نے دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے صلاح و مشورہ کے بعد اس کتاب کو تحریر کیاہے اور یہ سپراسٹار امیتابھ بچن 9 جون کو ریلیز کریں گیکتاب میں دلیپ کمار کی جدوجہد کے دنوں سے لے کر ان کے سپر اسٹار بننے تک کی روداد ہے۔

اس میں دلیپ کمار کے اسکول کے دنوں، بچپن کی باتیں اور بومبے ٹاکیز میں ان کے ابتدائی دنوں کا ذکر بھی ہے جب کہ ان کے مدھوبالا سے عشق اور علیحدگی کا ذکر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔جب کہ اس میں سائرہ بانو سے ملاقات اور شادی کاواقعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ مصنفہ ادے تارا کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں دلیپ کمار نے کْھل کر مدھوبالا کے بارے میں باتیں کی ہیں اْدے تارا کے مطابق دلیپ کمار نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ اور مدھوبالا ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے اور شادی بھی کرنا چاہتے تھے، لیکن مدھوبالا کے والد ان کی راہ میں حائل ہو گئے۔

مقبول خبریں