2026 کے کامن ویلتھ گیمز ملائیشیا نے میزبانی سے انکار کردیا

میزبانی سے انکار کا فیصلہ گیمز کی لاگت کے غیریقینی ہونے اور ناکافی فنڈز کی وجہ سے کیا گیا


Sports Desk March 23, 2024
میزبانی سے انکار کا فیصلہ گیمز کی لاگت کے غیریقینی ہونے اور ناکافی فنڈز کی وجہ سے کیا گیا۔ فوٹو: ویب

ملائیشیا نے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے انکار کردیا۔

ملائیشیا نے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے انکار کا فیصلہ گیمز کی لاگت کے غیریقینی ہونے اور ناکافی فنڈز کی وجہ سے کیا، حکومت کا فیصلہ گیمز منتظمین کیلیے بڑا دھچکا ہے، اس سے قبل آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ بھی میزبانی سے معذرت کرچکی، اس کا سبب بھی اخراجات بیان کیے گئے تھے۔

کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن 100 ملین پاؤنڈز سپورٹنگ فنڈز پیش کررہا ہے مگر آفیشلز کا کہنا ہے کہ پیش کردہ رقم گیمز کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے ناکافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔