مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کیخلاف مکمل ہڑتال

مودی کے دورے کے موقع پر سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی آڑ میں سخت پابندیاں عائد


ویب ڈیسک June 22, 2024
مودی کے دورے کے موقع پر سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی آڑ میں سخت پابندیاں عائد

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کیخلاف جمعے کو مکمل ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کا اعلان کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کیا، جس کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط کے خاتمے تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے نریندر مودی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اس طرح کے دوروں کے ذریعے عالمی برادری کو علاقے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

مودی کے دورے کے موقع پر سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی آڑ میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

مودی کی قیادت میں بی جے پی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے میں ترقی اور تشدد کا خاتمہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں