عمران خان کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع

مریم نواز نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جو کہ جرم اور قابل دست اندازی پولیس ہے، پی ٹی آئی ورکر


ویب ڈیسک November 02, 2024

بنوں کے تھانہ سٹی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پی ٹی آئی ورکرز نے درخواست جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی ورکر اور ہیومن رائٹس کمیشن یوتھ ساؤتھ ریجن ممبر نے جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، مریم نواز کی دھمکی قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔

درخواست گزار نیک رحمان نے کہا کہ اس جرم کی بنیاد پر میں ان کے خلاف دعویداری کرتا ہوں، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دی گئی تھیں، دھمکیوں کے بعد بانی پی ٹی آئی پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اس بنیاد پر مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے