نائٹ رائیڈر اسٹار کی سابق اہلیہ نے 62 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

اداکارہ پامیلا بچ اپنے ہالی ووڈ ہلز کے گھر میں مردہ پائی گئیں


ویب ڈیسک March 07, 2025
نائٹ رائیڈرز اسٹار کی سابق اہلیہ نے خودکشی کرلی

امریکی کی عالمی شہرت یافتہ ڈراما سیریز بے واچ کی اداکارہ اور ڈیوڈ ہیسل ہاف کی سابقہ ​​اہلیہ پامیلا بچ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامینر نے تصدیق کی اداکارہ پامیلا کی موت کی وجہ خودکشی ہے۔

ان کی کنپٹی پر لگے گہرے زخم سے تصدیق ہوتی ہے کہ اداکارہ نے اپنے سر پر پستول رکھی اور گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے اداکارہ کے گھر کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ خودکشی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اداکارہ کی موت کا اُس وقت پتا چلا جب ان کے خاندان والے گھر آئے اور پامیلا نے دروازہ نہیں کھولا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اداکارہ کو مردہ پایا۔

یاد رہے کہ اداکارہ پامیلا کی شادی ڈیوڈ ہاسل ہاف سے 1989 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات ٹی وی سیریز نائٹ رائڈر کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

تاہم اس شادی کا اختتام 2006 میں طلاق پر ہوا تھا جب وہ لائف گارڈ ٹی وی ڈراما سیریز بے واچ میں شوہر کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

 

مقبول خبریں