شاہ رخ خان کی کالج کے دنوں کی ان دیکھی تصاویر وائرل، مداح حیران رہ گئے

یہ تصاویر شاہ رخ خان کے دوست نے سوشل میڈیا پر وائرل کیں


ویب ڈیسک May 02, 2025
شاہ رخ خان کی ان دیکھی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی کالج کے دنوں کی نایاب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کے دوست اور اداکار امر تلوار نے یہ ان دیکھی تصاویر وائرل کی ہیں جنھیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

امر تلوار نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2001 کی بلاک بسٹر فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کام کیا تھا۔

ان کے بقول شاہ رخ خان کی یہ تصاویر اُس دور کی ہیں جب اداکار نے فلمی دنیا میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amar Talwar (@amarthetalwar)

ماضی کو یاد کرتے ہوئے امر تلوار نے لکھا کہ شاہ رخ کے ساتھ "روف کراسنگ" اور "ہُوز لائف اِز اِٹ اینی وے" جیسے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کر چکا ہوں۔

انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ لینڈ می آ ٹینر میں شاہ رخ کے بجائے مجھے کاسٹ کیا گیا تھا کیونکہ شاہ رخ قسمت آزمانے ممبئی جا چکے تھے۔

اپنے پسندیدہ ہیرو کی ان دیکھی تصاویر کو دیکھ کر شاہ رخ کے مداح جذباتی ہوگئے اور کنگ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کی سادگی اور گراس روٹ لیول سے شہرت کی بلندی تک پہنچنے کی ان تھک محنت کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان جلد سوجوئے گھوش کی فلم "کنگ" میں اپنی بیٹی سوہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز 2026 کے وسط میں متوقع ہے۔

 

مقبول خبریں