پہلگام واقعہ؛ بھارتیوں کا بابر اعظم کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی سابق کپتان سے متعلق جعلی پوسٹ شیئر کرنے لگے


ویب ڈیسک May 03, 2025

پہلگام واقعہ کے بعد جہاں انتہا پسند بھارتی حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہی ہے وہیں جھوٹا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہی ہے تاکہ پاکستانیوں کا مورال پست کیا جاسکے۔


اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔

تاہم اسکے محض کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کی جھوٹی انسٹاگرام اسٹوری کی جعلی تصاویر گردش کرنے لگیں جس میں پہلگام واقعہ پر پاک فوج کی مذمت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند

اس جعلی پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ "پہلگام واقعہ میں پاکستانی فورسز کا کردار نامناسب ہے، میں بطور کرکٹر ہندوستان میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اور اُسے دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت میں میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا تھا، میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پہلگام حملے میں کرکٹرز ملوث نہیں"۔

مزید پڑھیں: بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی

بابراعظم کے نام یہ جعلی انسٹاگرام پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے اسکرین شارٹس کئی میڈیا اکاؤنٹس نے بھی شیئر کیے تاہم یہ خبر جھوٹی نکلی۔

بھارت میدانِ جنگ میں پاکستان کی مسلح فورسز کی صلاحیتوں کا جواب دینے سے قاصر ہونے کے باعث سوشل میڈیا اور مغرب کے آلہ کاروں کیساتھ ملکر پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر رضوان بھی بول اُٹھے

قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، شاہد آفریدی، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی تھی جبکہ وسیم اکرم، شان مسعود، حسن علی، نسیم شاہ، امام الحق اور شاداب خان کے انسٹاگرام پیج تک رسائی بھی ناممکن بنادی گئی ہے۔

مقبول خبریں