بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو "ٹی20 ورلڈ الیون" سے نکال دیا

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستانی اسٹار نے 2 بھارتیوں کا اسکواڈ کا حصہ بنایا


ویب ڈیسک May 18, 2025

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی ورلڈ الیون سے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نکال دیا۔


پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کیلئے ورلڈ الیون بنانے کو کہا، مڈل آرڈر بیٹر نے حیران کُن طور پر جسپریت بمراہ اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔

بابراعظم نے نہایتی مہارت سے اسکواڈ منتخب کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی، اوپنر کے طور پر روہت شرما اور مڈل آرڈر میں جارحانہ کھیل کیلئے سوریا کمار یادیو کو شامل کیا۔

مزید پڑھیں: رضوان کے "وِن اور لَرن" سے متعلق بیان پر بابراعظم بھی بول اُٹھے

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی منتخب کردہ پلئینگ الیون:

روہت شرما (بھارت)، محمد رضوان (پاکستان)، فخر زمان (پاکستان)، سوریہ کمار یادیو (بھارت)، جوس بٹلر (انگلینڈ)، ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقا)، مارکو جانسن (جنوبی افریقا)، راشد خان (افغانستان)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، مارکو وڈ لینڈ (آسٹریلیا)۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 10 مسلح افواج کے نام کردیا

روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں مسلح افواج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں