پشاور میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل بے قابو ہوکر نالے میں گر گیا کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کرین کے ذریعے نکال لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے مہمند آباد میں قربانی کے لیے لایا گیا مست بیل بے قابو ہوگیا، بیل روڈ پر بھاگنے لگا اسے قابو کی کوشش کی گئی لیکن قابو نہ ہوسکا اور نالے میں جا گرا۔
مقامی افراد نے بیل کو نکالنے کے لیے کافی کوششیں کیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بیل کو کرین کی مدد سے نکال لیا۔