آم ایک لذیذ پھل ہی نہیں، اسکے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

آم قوت مدافعت مین اہم کردار ادا کرتے ہیں


ویب ڈیسک June 03, 2025

ہم عام طور پر آم کو محض ایک لذت کے طور پر کھاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آم محض ایک لذیذ پھل ہی نہیں بلکہ غذائیت کا خزانہ بھی ہے۔

آم کی غذائیت بخش خصوصیات:

1)  وٹامنز کا منبع: آم میں وٹامن سی، اے اور ای کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو قوت مدافعت مین اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

2) اینٹی آکسیڈنٹس: بیٹا کیروٹین اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور آم جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔

3) فائبر سے بھرپور: آم ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔

4) فولک ایسڈ: آم میں فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے جو خون کی کمی اور دورانِ حمل خواتین کے لیے نہایت مفید ہے۔

5) پوٹاشیم اور میگنیشیم: آم میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی سطح بھی اچھی خاصی موجود ہوتی ہے جو دل کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔

مقبول خبریں