لاہور میں فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا گیا

مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے


سید مشرف شاہ June 06, 2025

ستوکتلہ کے علاقہ میں  فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں، ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس  کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات پسند کی شادی پر ہونے جھگڑے کے باعث ہوئی ہے۔

پولیس نے کیمروں اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مقبول خبریں