شاہ برطانیہ چارلس سوم نے لندن کے میئر صادق خان کو ’’نائٹ ہڈ‘‘ کے خطاب سے نواز دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ نے ایک خصوصی تقریب میں لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر کو یہ اعزاز بذات خود پیش کیا۔
خیال رہے کہ کنزرویٹو پارٹی نے صادق خان کو یہ اعزاز دینے کی شدید مخالفت کی تھی تاہم شاہ چارلس سوم کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے۔
کنزرویٹو پارٹی نے صادق خان کو ملنے والے اعزاز کے خلاف ایک دستخطی مہم چلائی تھی۔ جس کے دوران پٹیشن پر سوا 2 لاکھ کے قریب افراد نے دستخط کیے تھے۔
میئر لندن صادق خان کو نائٹ ہڈ کا خطاب ملنے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے لندن کی صاف ہوا، سستی رہائش اور مفت اسکول کھانوں کی پالیسیوں کی تعریف کی۔
صادق خان کو یہ خطاب ملنے پر برطانیہ کی مسلم کمیونیٹی اور بالخصوص پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سب نے اس اعزاز کو جشن کی طرح منایا۔