زرعی شعبے کے فروغ کے لیے "پریسیژن زراعت " کا آغاز

جی پی ایس پر مبنی آلات، ڈرونز اور خودکار ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا


خالد محمود June 13, 2025

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی پیداوار میں بہتری کا عمل جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی شعبے کے فروغ کے لیے "پریسیژن زراعت " کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد ان زرعی طریقوں کا نفاذ اور فروغ ہے جن کے باعث موسمیاتی استحکام حاصل ہو سکے، اس "انیشیٹو" کی ابتدا فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں مرکزی "نالج منیجمنٹ" کے نظام کے ذریعے کی گئی۔

یہ ماحولیاتی منصوبہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی فریم ورک کے مطابق قائم شدہ "گرین کلائمٹ فنڈ" (جی سی ایف) کی مدد سے عمل میں لایا جائے گا۔

ابتدائی طور پر پنجاب اور گلگت بلتستان میں جدید زراعت کے ذریعے موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جی پی ایس پر مبنی آلات، ڈرونز اور خودکار ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔

 

مقبول خبریں