ہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سینڈ اسپٹ کے قریب سے برآمد

واضح رہے کہ اتوار کو منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 40 کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوبے تھے


اسٹاف رپورٹر June 16, 2025

کراچی:

ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 40 کے قریب اتوار کی دوپہر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ کے قریب سے مل گئی۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی بحریہ خدمات کی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی۔

ایدھی ترجمان عظیم کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ جمیل ولد نوید کے نام سے کی گئی۔

واضح رہے کہ اتوار کو مذکورہ ہٹ کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوبے تھے، ایدھی بحریہ خدمات کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا تھا جس میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کو زندہ اور دوسرے کی لاش نکال لی تھی جبکہ تیسرے نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ ساحل سے ملی۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والا نوجوان نیو کراچی کا رہائشی تھا۔

مقبول خبریں