لاہور؛ پوتوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دادا گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے

پوتوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے دادا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے


سید مشرف شاہ June 28, 2025

لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں دو پوتوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کے دوران دادا کو گولی لگ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے ان کے دادا 85 سالہ محمد ریاض سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو زخمیوں کی بھی حالت نازک ہے۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دادا کی ہلاکت کے بعد دونوں پوتے گل زمان اور نعمان فرار ہوگئے جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں۔

 

مقبول خبریں