کراچی میں بارش کے دوران بوریاں ڈال کر نالے بند کرنے کا انکشاف

کورنگی اور لانڈھی نالوں کے چوکنگ پوائنٹس سے بوریاں برآمد، سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، میونسپل کمشنر


نعیم خانزادہ June 29, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی میں بارش کے دوران لانڈھی اور کورنگی نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو بوریاں ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میونسپل کمشنر افضل زیدی نے عملے کے عمراہ لکھنؤ سوسائٹی کے قریب 12 ہزار روڈ پر واقع نالے سے 35 بوریاں برآمد کیں۔

میونسپل کمشنر نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر شہر میں صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نالے کے چوکنگ پوائنٹس بارشوں سے قبل صاف کردئیے گئے تھے، میئر کراچی کے حکم پر تمام افسران اور عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ میونپسل عملہ بوریاں نکالنے میں مصروف ہے۔ افضل زیدی کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کی شہر دشمن سرگرمیاں لوگوں کی تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔  ہماری بھرپور کوششش ہے کہ سازشیں عناصر کامیاب نہ ہوسکیں۔

مقبول خبریں