لاہور میں آندھی کے دوران بل بورڈ گر گیا، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور کمسن بچہ زخمی

واقعہ شیرا کوٹ بند روڈ پر پیش آیا، متوفی اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو 1122


سید مشرف شاہ June 29, 2025

لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران گرنے والے بل بورڈ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی بارشوں کے دوران شیرا کورٹ بند روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا شخص بل بورڈ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بل بورڈ بائیک سوار فیملی پر گرنے سے بائیک سوار جاں بحق اور دو افراد زخمی  ہوئے، متوفی کی شناخت 45 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی۔

حادثے میں بائیک سوار کی اہلیہ جمیلہ اور اسکا بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو رضاکاروں نے بتایا کہ شاہد اپنی اہلیہ اور بچے کیساتھ جا رہا تھا کہ بارش اور آندھی کی وجہ سے بل بورڈ انکے اوپر گرا، جسکے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

شاہد کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

مقبول خبریں