روس کے نائب وزیرِ دفاع کو ملین ڈالرز کرپشن پر 13 سال قید

روس کے نائب وزیر دفاع پر48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا


ویب ڈیسک July 01, 2025

روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نائب وزیردفاع پر 48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا اور انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ 

عدالت نے نائب وزیر دفاع کو 13 سال جب کہ ان کے ایک ماتحت انتون فلاتوف کو بھی 12 سال اور چھ ماہ سزا سنائی گئی۔

تفتیش کے دوران نائب وزیر دفاع نے ہوشربا انکشافات کیے جس کی روشنی میں مزید ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا۔  

مقدمے کی سماعت بند کمرے میں ہونے کے باعث زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ تاہم سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو تمام تمام قانونی معاونت فراہم کی گئی۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ سابق نائب وزیر دفاع کو روسی صدر سے مخالفت کی وجہ سے اس کیس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

مقبول خبریں