اسکاٹ لینڈ کی کلینک میں عوام کی ایسی حرکت؛ انتظامیہ کو التجا کرنی پڑ گئی

کلینک کی جانب سے یہ درخواست سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر کی گئی


ویب ڈیسک July 03, 2025

اسکاٹ لینڈ میں ایک میڈیکل کلینک نے مقامی لوگوں کو بغیر مانگے پیشاب کے نمونے نہ لانے کی درخواست کر دی۔

اسکاٹش کونسل ایبرڈین شائر میں واقع فریزربرگ نامی قصبے کے کلینک سیلٹون سرجری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کلینک وافر مقدار میں موجود بغیر مانگے پیشاب کے نمونوں سے بھرچکا ہے جن میں اکثر نمونے مخصوص طبی بوتل کے بجائے عام بوتلوں میں لائے گئے ہیں۔

پوسٹ میں درخواست کی گئی کہ براہ مہربانی لوگ یہ بات جان لیں کہ کلینک اس وقت تک پیشاب کے نمونے قبول نہیں کرے گا جب تک انہیں طلب نہ کیا جائے۔

کلینک اتنظامیہ نے اپنے قواعد میں یہ تبدیلی بڑی مقدار میں جمع کرائے گئے پیشاب کے نمونوں کی وجہ سے کی ہے جس کی وجہ سے کلینک کی مریضوں کو فراہم کردہ بروقت سہولت متاثر ہورہی تھی۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن اسکاٹ لینڈ کے نمائندے نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو یورین ٹیسٹ کے نتائج بتانے سے قبل اس کا معائنہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمع کرائے گئے ہر بغیر مانگے نمونے کے معائنے، معلومات کے لیے مریض سے رابطے اور نتیجہ اخذ کرنے یا مزید معائنے کے لیے بھجوانے کی غرض سے وقت اور میڈیکل سپلائی درکار ہوتی ہے۔

ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ متعدد کلینک کو بغیر طلب کیے پیشاب کے نمونے لانے کے حوالے سے ہدایات جاری کرنی پڑتی ہیں۔

مقبول خبریں