لاہور میں شہریوں سے ناکہ پر شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے تین اہلکار معطل کردیے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ شاہدرہ کے تین اہلکاروں کو معطل کیا، معطل ہونے والوں میں کانسٹیبل ندیم،عمران اور جاوید شامل ہیں۔
کانسٹیبلز کی دوران گشت خاتون اے ایس پی کے خلاف بھی نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پولیس اہلکاروں نے شہری کو ناکہ پر روکا، شہری نے تلاشی دینے سے انکار کیا تھا،
شہری نے کہا کہ اے ایس پی پولیس ناکہ پر گاڑی چیک نہ کرنے کا حکم دے چکی ہیں، اہلکار نے کہا کہ جس نے گاڑی چیک نہ کرنے کا حکم دیا،وہ اب گھر بیٹھی ہے۔