جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کا قہر جاری، مٹی کے تودے اور سیلاب سے ہلاکتیں 14 تک جا پہنچیں

ریسکیو ٹیمیں، جن میں فوجی بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک July 20, 2025

جنوبی کوریا کے تفریحی مقام گیپیونگ میں اتوار کے روز مٹی کا تودہ گرنے اور گاڑیوں کے سیلاب میں بہہ جانے کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد بدھ سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے، جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں، جن میں فوجی بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ خاص طور پر گوانگجو اور گیپیونگ جیسے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات تک بارشوں کا سلسلہ تھم جائے گا، جس کے بعد ہیٹ ویو (گرمی کی شدید لہر) کا امکان ہے۔

جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں پہلے سے ہی شدید بارشیں ہو چکی تھیں، جو اب شمالی علاقوں کی طرف بڑھ گئی ہیں۔

 

مقبول خبریں