نیوزی لینڈ میں معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اس سے قبل دنیا کی سب سے عمر رسیدہ الپاکا مانانیٹا تھی


ویب ڈیسک August 01, 2025

نیوزی لینڈ کی ایک معمر ترین الپاکا نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس الپاکا کا نام وینوئی ہے جو نیوزی لینڈ کے نواحی علاقے وینوئیماٹا سے تعلق رکھتی ہے۔

یہ 2 جنوری 1998 کو پیدا ہوئی اور 25 سال، 47 دن کی عمر میں اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ الپاکا کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

عموماً الپاکا کی اوسط عمر 15 سے 20 سال ہوتی ہے اور کچھ نایاب کیسز میں 27 سال تک زندہ رہتے ہیں۔

وینوئی نے ہفتہ بھر کوٹ پہننا، رات کو اندر رہنا، معیاری خوراک اور ذمہ دارانہ ویٹرنری نگہداشت کے باعث یہ غیر معمولی عمر حاصل کی۔ مالکان وِکی اور الیکس نے بتایا کہ وینوئی کو خاص توجہ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا۔

اس سے قبل دنیا کی سب سے عمر رسیدہ الپاکا مانانیٹا تھی جس کی عمر تقریباً 24 سال اور 320 دن تھی تاہم اس کے بعد وینوئی کا کیس عالمی ریکارڈ کے حوالے سے توثیق کے لیے گینیز کے پاس بھیجا گیا جہاں اسے تسلیم کرلیا گیا۔

مقبول خبریں