سوئی گیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 اگست کو فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی

عام تعطیل کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے، نیا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اعلامیہ


اسٹاف رپورٹر August 13, 2025

سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے موخر کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی اور اگلے اعلان کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں