
یو اے ای میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاؤنڈیشن کا نیا ایئر ایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو ریگولیٹری معاملات پر یو اے ای میں 3 ماہ قبل روکا گیا تھا، کلیئرنس کے بعد ہائپر سینکا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
نئے پائپر سینکا طیارے کی شمولیت سے ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس کے فلیٹ کی تعداد 3 ہوگئی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ایئرایمبولنس سروس میں 2 ہائپر سینیکا اور ایک سیسنا طیارہ شامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کل بتاریخ 14 اگست کو ہوگی۔


















