گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ

عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دے کر تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے


ویب ڈیسک August 16, 2025

جوڈیشل مجسٹریٹ  نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عذیر بلوچ کیخلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دیدیا اور ان  تینوں اشتہاری ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اشتہاری ملزمان میں شمس الدین، عبد الغفار بگٹی اور سیفل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے 2012 میں سی آئی ڈی پولیس نے مقدمہ درج  کیا گیا تھا۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں