250 دوڑوں میں حصہ لینے والی 97 سالہ خاتون نے بڑا اعزاز نام کر لیا

گریس نے یہ کارنامہ جنوبی بیلفاسٹ کے اورمیو پارک میں پانچ ہزار میٹر کی دوڑ مکمل کر کے انجام دیا


ویب ڈیسک August 16, 2025

شمالی آئرلینڈ کی 97 سالہ گریس چیمبرز 250 پارک رن میں حصہ لینے کا سنگِ میل عبور کر کے یورپ کی سب سے معمر پارک رنر بن گئیں۔

گریس نے یہ کارنامہ جنوبی بیلفاسٹ کے اورمیو پارک میں پانچ ہزار میٹر کی دوڑ مکمل کر کے انجام دیا۔

معمر خاتون کی چار ہفتے قبل دل کی سرجری ہوئی تھی۔ تاہم، یہ طبی پیچیدگی بھی ان کو ہفتے کے روز ہونے والی دوڑ میں حصہ لینے نہ روک سکی۔

دوڈ مکمل کرنے پر گریس کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے یہ کیا کیوں ایسی امکانات تھے کہ وہ ایسا نہ کر سکین لیکن وہ چیزوں کو منفی نظر سے کبھی نہیں دیکھتیں اور اگر وہ ایسا پہلی بار میں نہیں کر پاتیں تو وہ بار بار کوشش کرتیں۔

مقبول خبریں