بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں نوعمر لڑکی گر گئی جسے اہلخانہ ٹینک سے نکال کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے قریبی اسپتال لے گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی جس کی شناخت 17 سالہ مصباح کے نام سے کی گئی اور اس کا دماغی توازن درست نہیں بتایا جاتا ہے۔
تاہم، متوفیہ کے ورثا اس کی لاش بغیر قانونی کارروائی کے اپنے ہمراہ گھر لے گئے۔