رائیونڈ؛ معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا پھل فروش گرفتار

ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا


سید مشرف شاہ August 24, 2025

لاہور:

رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔

مقبول خبریں