سرائے مغل: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملزم  نے لڑکی کو ورغلا کر ناجائز تعلقات قائم کیے، پہلے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا


ویب ڈیسک August 24, 2025

پنجاب کے علاقے سرائے مغل میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی گئی  جب کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم  نے لڑکی کو ورغلا کر ناجائز تعلقات قائم کیے، ملزم حمزہ پہلے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا۔

پولیس نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے ملزم کے ساتھیوں اختر و ابرار پر بھی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام لگایا۔

متاثرہ لڑکی نے مبینہ جنسی زیادتی کا والدہ کو بتایا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مقبول خبریں