دیپیکا بیٹی کی ویڈیو بنانے پر مداح پر بھڑک اُٹھیں، ویڈیو وائرل

دیپیکا اپنی بیٹی دعا رنویر سنگھ کیساتھ عوامی مقام پر موجود تھیں


ویب ڈیسک August 25, 2025

دیپیکا پڈوکون اپنی بیٹی دعا سنگھ پڈوکون کی ویڈیو بنانے پر مداح پر بھڑک گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

حال ہی میں وائرل ہونے والی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو میں، دعا کو دیپیکا کی گود میں بیٹھے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیپیکا کیمرے کے پیچھے موجود شخص پر بیٹی کی ویڈیو بنانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کا چہرہ چھپاتے نظر آئیں۔

اداکارہ کے منع کرنے پر وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر ریکارڈنگ رکوا دی کیونکہ اداکارہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی کا چہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو۔ تاہم پھر بھی دعا کی ہلکی سے جھلک ریکارڈ ہوگئی جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ 

مداح اور سوشل میڈیا صارفین دعا کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں مداحوں کا کہنا ہے کہ دعا بلکل اپنے والد کی کاربن کاپی ہیں۔ جبکہ کئی صارفین اور مداح اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر اظہارِ برہمی کر رہے ہیں کیونکہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے اب تک ’نو پکچر پالیسی‘ اپنا رکھی ہے جس کا احترام کرنا چاہیئے۔ 

 

 

مقبول خبریں